Add To collaction

26-Jun-2022 منزل اور راستے

منزل اور راستے 


راستہ وہ ہےجو انسان کو اس کی منزل تک پہنچانے کا ذریعہ ہے۔اب انسان اپنی خواہشوں اور آرزوؤں کےلئے راستے کا انتخاب کرتا ہے ۔انسان کہیں بھی رہے کسی بھی حال میں رہے وہ آرزوؤں اور تمناؤں کے بغیر نہیں رہ سکتا ۔ان ہی کو پورا کرنے کے لئے وہ راہ ڈھونڈتا ہے اور اس راستے پر چل کر اپنی منزل پا لیتا ہے

منزل کی تلاش وجستجو ہر انسان کی بنیادی خواہش ہوتی ہے اس لیے وہ مسلسل سفر میں رہتا ہے کیونکہ ایک آرزو کی تکمیل ہوتے ہی  دوسری خواہش سر ابھارتی ہے اس طرح یکے بعد دیگر خواہشوں کے منازل طے کرنے کے باوجود بھی انسان کو سکون واطمینان نہیں.

زندگی ایک ایسا سفر ہے جس کے راستے ہموار نہیں ہوتے کبھی نشیب و فراز سے گزرنا پڑتا ہے  کبھی کانٹوں سے الجھنا پڑتا ہے یہاں دھوپ چھاؤں کا کھیل ہے کبھی آرام  ہے تو کبھی تکلیف ۔۔راستے کی پیچیدگیاں منزل تک پہنچنے میں رکاوٹ پیدا کریں تو انسان کو صبر وتحمل سے کام لیتے ہوئے مضبوط ارادے کے ساتھ آگے بڑھتے جائیں  وہ تمام رکاوٹیں جو راستے میں حائل ہیں ان کی پرواہ نہ کریں اور صرف منزل مقصود پر نظر جمائے ہوئے آگے بڑھتے جائیں کامیابی ان شا ء اللہ قدم چومے گی ۔

✍️۔۔۔۔🍁سیدہ سعدیہ فتح🍁
      ‌‌‌‌

   14
10 Comments

Khan

02-Jul-2022 07:03 PM

Nyc

Reply

Chudhary

01-Jul-2022 06:43 PM

Nyc

Reply

Aniya Rahman

01-Jul-2022 06:06 PM

Nice

Reply